پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کی کوشش میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، خواجہ آصف
جمعہ 6 مارچ 2015 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کی کوشش میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ ممکنہ مذاکرات اسی وقت کامیاب ہوں گے جب حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ بھی اس میں شامل ہوں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی ایک نئی کوشش میں مصروف ہے، اپنی نوعیت کے یہ پہلے مذاکرات رواں ماہ کسی وقت متوقع ہیں۔
بات چیت کے لیے چار مقامات پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، کابل، متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی رابطوں کا سلسلہ چل نکلا ہے۔(جاری ہے)
تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے اور وہ اس میں قیاس آرائی نہیں کریں گے، کوشش یہی کی جارہی ہے کہ سب مذاکرات کی میز پر آئیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے کسی ایک کو باہر رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغان مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوں گے جب حقانی نیٹ ورک اور اورکوئٹہ شوریٰ اس میں شامل ہوں، پاکستان اس مقصد میں اپنا کردار ادا کرے گا، اس میں ہمارا اگر کہیں اثر ہے تو ہم اسے مثبت طریقے سے ضرور استعمال کریں گے۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ رابطوں کا سلسلہ چل نکلا ہے تاہم یہ ایک نازک معاملہ ہے تو میں اس میں قیاس آرائی کرنے سے احتیاط کروں گا۔حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے حکومت پاکستان کے اعلان کے بارے میں ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی اس گروپ کو تسلیم نہیں کیا تو پابندی کی بات نہیں بنتی، ہم تو اس گروپ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.