ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ‘ خواجہ ندیم سعید وائیں
جمعہ 6 مارچ 2015 14:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اس کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے۔ اس مقصد کے لیے تاجر برادری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
ان خیالات کا اظہار خواجہ ندیم سعید وائیں نے تاجروں اور پولیس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آپما کے رہنما خامس سعید بٹ، زاہد مقصود بٹ، ایس ایچ او ملک راحیل امجد، ایس ایچ او ریحان ضیاء، ایس ایچ او رانا رضوان، ایس ایچ او محمد مجاہد اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔(جاری ہے)
خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان، چوریوں، ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کے واقعات کا سب سے زیادہ نشانہ کاروباری برادری بن رہی ہے ، اگر اسے اسی طرح ہراساں کیا جاتا رہا تو ملک کی اقتصادی ترقی بْری طرح متاثر ہوگی۔
خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کاروباری محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیا رہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کا تحفظ یقینی بناکر شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا کہ محکمہ پولیس کے وسائل میں اضافہ کریں اور اسے سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ادارہ بنائیں تاکہ یہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.