مسلم لیگ (ن)کی جانب سے صدارتی فرمان کا اقدام دھاندلی کا پرانا حربہ ہے ‘ عمران خان
جمعہ 6 مارچ 2015 15:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل جاری ہونے والے صدارتی فرمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے کیا جانے والا اقدام دھاندلی کا پرانا حربہ ہے۔
(جاری ہے)
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ میں ووٹ کی خرید و فروخت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے ‘ اس سے قبل عوامی نمائندوں کے ضمیروں کی بولی لگائی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا سینیٹ الیکشن سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنا غیرسنجیدہ رویہ ہے ‘ شریف برادارن نے الیکشن سے قبل صدارتی فرمان کے ذریعے دھاندلی کی کوشش کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے براہ راست ووٹنگ کرائی جانی چاہیے اگر پارٹی قیادت بدعنوان نہ ہو اوراصولوں پر قائم ہو تو پارٹی ممبران بھی اسی پر عمل پیرا ہوتے ہیں جو پی ٹی آئی ممبران نے سینیٹ انتخابات میں کر دکھایامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.