ایک ہفتہ میں سیکیورتی بہتر بنائی جائے بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی، وزارت کیڈ کی تعلیمی ادارون کو وار ننگ
جمعہ 6 مارچ 2015 17:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پرائیویٹ و سرکاری سکولز و کالجز میں سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر وزارت داخلہ کی ہدایت پر وزارت کیڈ نے تعلیمی ادارون کو وار ننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں سیکیورتی بہتر بنائی جائے بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے کیڈ ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارے اب تک نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سیکیورٹی انتظامات مکمل نہیں کر پائے ہیں۔
بیشتر سرکاری سکولز و کالجز میں دیواریں ٹوتی ہوئی اور گیٹ پر چوکیدار و مالی تعینات ہیں جنکو سیکیورٹی سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر وزارت کیڈ کو آگاہ کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے سیکیورٹی سے بالکل نابلد ہیں اور وہ کسی صورت نیشنل ایکسن پلان پر عملدرآمد کرتے نظر نہیں آتے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرائیویٹ اور سرکاری سکولز و کالجز کی سیکیورٹی سے متعلق بتایا ہے کہ خدشہ ہے کہ سیکیورٹی نہ ہونے پر کوئی سانحہ رونما نہ ہو جائے۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر کیڈ ڈویژن نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے پرائیویٹ سکولز کے سربراہوں و مالکان کو ہدایت کی ہے کہ سات دن کے اندر وہ سیکیورٹی معاملات درست کر لیں بصورت دیگر انکی رجسٹریشن منسوخ کی جائیگی کیڈ ڈویژن نے مراسلہ فیڈرل بورڈ کو بھی جاری کیا ہے کہ وہ چیک سسٹم کو مزید بہتر بناتے ہوئے تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور سیکیورٹی پر خصوصی نظر رکھیں۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو کیڈ ڈویژن نے آگاہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سکولز و کالجز میں سیکیورٹی انتظامات بہتر بنائے جائیں تاکہ ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا ہے کہ کیڈ ڈویژن نے سکولز و کالجز کی دیواریں اونچی اور نئی بنانے سے وزارت خزانہ کو لیٹر بھی تحریر کیا ہے کہ انہیں بجٹ دیا جائے تاکہ دیواروں کی مرمت بروقت کی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.