علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ

ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے.نائب ترجمان کی بریفینگ کے دوران گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 1 مئی 2024 09:56

علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی۔2024 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے، جس کے حصول کے لیے واشنگٹن اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے. محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بیان پر امریکی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری میںیقینا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر مکالمہ، انسداد دہشت گردی کی مضبوط صلاحیت کے لیے مالی اعانت، مشترکہ پروگراموں کی تیاری اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان عسکری سطح پر رابطے شامل ہیں. امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس کے دورہ پاکستان کے دوران ان کی مصروفیات سے متعلق سوال کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اسلام آباد میں وہ پاکستانی حکام سے ملاقات اور علاقائی اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.

امریکہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس کی سربراہی میں آنے والے وفد نے دورہ پاکستان کے دوران گزشتہ روز پاکستان کے قائم سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا.

پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کو عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے قیام کے بعد جان باس امریکہ سے پاکستان آنے والے اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں ان کے اس دورے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں انڈر سیکرٹری پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر کئی علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے.