پی پی اورن لیگ نے سینٹ انتخابات کوگندہ کرنے کی کوشش کی ،خیبرپختونخواہ کے اراکین نے ماضی کی روایات کوردکردیا، شاہ محمودقریشی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پی پی اورن لیگ نے سینٹ انتخابات کوگندہ کرنے کی کوشش کی ،خیبرپختونخواہ کے اراکین نے ماضی کی روایات کوردکردیا،جوہورہاہے اس کاحصہ نہیں بنیں گے ،تحریک انصاف چیئرمین کے انتخابات میں (ن)اورپی پی میں سے کسی کی حمایت نہیں کریگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات میں خیبرپختونخواہ نے ماضی کی روایات ردکردیں اورماضی کی روایت کے خلاف ووٹ دیا،پیپلزپارٹی نے بریف کیس لیکرایم پی ایزکاپیچھاکیا،پیپلزپارٹی کے پاس 5ووٹ تھے ان کے امیدوارکوباقی ووٹ کہاں سے ملے ۔انہوں نے کہاکہ نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھلے اورارکان کی بولیاں لگیں ،پی پی اورن لیگ نے سینٹ کے انتخابات کوگندہ کرنے کی کوشش کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ن لیگ راتوں رات اپنے فائدے کیلئے آرڈرجاری کیا۔عمران خان نے قوم کے سامنے حقیقت رکھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی سودے بازی نہیں کی ،پشاورمیں اگرخالی پرچیاں نکلی ہیں تواس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،پی پی قومی وطن پارٹی اوردیگرجماعتیں ہم سے لودوکرناچاہتے تھے لیکن ہم نے اپنے اصولوں کی سیاست کی ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی اورن لیگ میں سے کسی کی حمایت نہیں کریں گے ،ہم علیحدہ رہ کراپناتشخص برقراررکھیں گے اورجوکھیل کھیلاجارہاہے اس کاحصہ نہیں بنیں گے