آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا

آرامکو مربوط توانائی اور کیمیکلز میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے

پیر 29 اپریل 2024 23:36

آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آرامکو کے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ آرامکو مربوط توانائی اور کیمیکلز میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ٹرانزیکشن آرامکو کی پاکستان کی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی انٹری کی نشاندہی کرتی ہے، جو ملک کی اقتصادی صلاحیت اور اس کی ترقی پر اس کے اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

آرامکو ایشیا سنگاپور پی ٹی ای لمیٹڈ، ایک سنگاپور کی کمپنی ہے جو کہ مکمل طور پر سعودی آرامکو کی ملکیت ہے، نے سی سی پی میں پری مرجر درخواست دائر کی۔ آرامکوکمپنی سیلز، مارکیٹنگ، پروکیورمنٹ، لاجسٹکس اور متعلقہ خدمات میں مہارت رکھتی ہے، اور خاص طور پر ہائیڈرو کاربن مادوں کی توقع، تلاش، ڈرلنگ، نکالنے، پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ، ریفائننگ اور مارکیٹنگ پر توجہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں کام کرنے والی ایک لائسنس یافتہ آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔ یہ پیٹرولیم مصنوعات اور لبریکنٹس کی خریداری، ذخیرہ، فروخت اور مارکیٹنگ کا کام کرتی ہے۔ گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ ڈاؤن اسٹریم فیولز، لبریکنٹس اور سہولت اسٹورز کا ایک نمایاں آپریٹر بھی ہے، جو اسے پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

سی سی پی کے مرجر تجزیے سے ظاہر ہوا کہ اس حصول کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حصول کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا، اس لئے اس مرجر کی اجازت دے دی گئی۔ مرجر کی منظوری کا یہ فیصلہ کمپٹیشن ہ کو فروغ دینے اور پاکستان میں منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے سی سی پی کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔آرامکو کا یہ حصول پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، اور اس سے ایندھن کی خوردہ مارکیٹ میں جدید مہارت اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔

اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں کمپٹیشن کے فروغ ، سروس کے معیار کو بلند کرنے اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج فراہم کرنے کی توقع ہے۔اس حصول سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میںانتہائی ضروری غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری آئے گی جس سے اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔