ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاسانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں تفتیشی افسرکی تضاد بیانی پر برہمی کااظہار،سماعت 21 مارچ تک ملتوی
ہفتہ 7 مارچ 2015 15:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں تفتیشی افسرکی تضاد بیانی پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی ، مقدمے کے ایک ہزار 23 گواہوں کی فہرست کی نقول وکلا کو فراہم کر دی گئی ، تفتیشی افسر نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نوشابہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بدلیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہوکر معافی نامہ جمع کرایا۔ فیکٹری مالکان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ فیکٹری مالکان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے اور میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع نہ کرایا تو ان کی حاضری سے استسثنیٰ کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمے کے ایک ہزار 23 گواہوں کی فہرست پیش کی جس کی نقول وکلا کو فراہم کر دی گئیں۔
تفتیشی افسر نے پہلے 950 گواہوں کے نام بتائے تھے پھر770 بتائے۔ اس کے بعد ایک ہزار 43 بتائے لیکن لسٹ ایک ہزار 23 کی گواہوں کی لسٹ پیش کی۔ عدالت کا تفتیشی افسر کی تضاد بیانی پر شدید برہمی کااظہار کیا اور انہیں متنبہ کیا کہ قانون پڑھ کر عدالت آئیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی اور وکلا سے کہا کہ اس بار لمبی تاریخ دے رہی ہوں ، آئندہ ایک ہفتے سے زائد وقت نہیں دیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.