ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کو 70 لاکھ روپے کی آلات جراحی اور سپلائز فراہم کر دیئے
ہفتہ 7 مارچ 2015 16:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)2010ء سے پاکستان بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کو میڈیکل سپلائرز فراہم کرنے میں مصروف عمل معروف فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے ان کائنڈگفٹس پروگرام کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکو70لاکھ روپے مالیت کے آلات جراحی اور دیگر میڈیکل آلات فراہم کر دیئے جن میں بیڈز ‘ آلات جراحی ‘ہسپتال میں استعمال ہونے والے فرنیچر‘ آپریشن اور موذی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والی مہنگی اشیاء کے علاوہ دوسری بنیادی اشیاء شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ہارون انٹرپرائیزز کی سبزہ زار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت فاوٴنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیپنگ ہینڈ پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرڈاکٹرالیاس سیدتھے،تقریب میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل اللہ داودزئی،منیجر میڈیا نورالواحدجدون ،ضلعی صدر ملک پرویز خان، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے ان کائنڈ پروگرام کے انچارچ ساجد اقبال اور میڈیا کوآرڈینیٹر عابد علی بخاری اور دیگر ذمہ داران نے تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.