پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ

ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، محمد اورنگزیب کا اجلاس سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 18:40

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :