ابوجا ، نائجیریا کے شمال میں 3 خودکش حملے، 50 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے ،اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے ،ہسپتال ذرائع ، دھماکے عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے ،پولیس کا دعویٰ

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:02

ابو جا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) نائجیریا کے شمال میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کی مصروف مارکیٹ میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاخودکش بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے ، متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قریبی علاقے میں ایک اور خودکش دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ دھماکے عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے۔نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مائدیگوری میں تین مختلف دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔