حکمران تاجروں ‘صنعتکاروں ‘ مزدوروں ‘ کسانوں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، خطرناک بحرانوں نے عوامی زندگیاں مفلوج کر رکھی ہے، مارکیٹ جعلی اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عذاب بن چکی ہیں ، بجلی گیس اور دیگر بحرانوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے

چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کابیان

اتوار 8 مارچ 2015 15:58

فیصل آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ حکمران تاجروں ‘صنعتکاروں ‘ مزدوروں ‘ کسانوں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ خطرناک بحرانوں نے عوامی زندگیاں مفلوج کر رکھی ہے ۔ مارکیٹ جعلی اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عذاب بن چکی ہیں جبکہ بجلی گیس اور دیگر بحرانوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے ۔

ملکی دولت دھڑا دھڑ بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے ۔ خزانے خالی ہو چکا ہے ۔ عوام بھوک اور افلاس سے خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔ جبکہ حکمرانوں نے پوری کو قوم آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ۔مٹھی بھر آٹے اور دالوں کو ترسنا عوام کا معمول بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کا راج ہے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنے انتحابی وعدوں کی پاسداری کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف ناپید ہو چکا ہے ۔ مسائل کے بھنور میں پھنسی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ وفاقی اور صوبائی محکموں میں کرپشن عام ہو چکی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر کمیشن کے نام پر اربوں ر وپے کے گھپلے ہو رہے ہیں ۔ ناقص میٹریل کے استعمال سے ترقیاتی منصوبے مدت پوری کرنے کی بجائے آغاز میں زمین بوس ہو رہے ہیں ۔اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا جائے تو آنے والے وقت میں ان کا انجام انتہائی خطرناک ثا بت ہو گا۔