میکسیکو کی بلند ترین برفانی چوٹی سے نصف صدی پرانی حنوط شدہ لاشیں دریافت

اتوار 8 مارچ 2015 17:46

میکسیکو سٹی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)میکسیکو کی بلند ترین برفانی چوٹی سے نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے 2 کوہ پیماوٴں کی برف میں دبی ہوئی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ برف میں دبی لاشیں پوابیلا ریاست کے ان مقامی کوہ پیماوٴں کی ہو سکتی ہیں جو 55 سال پہلے چوٹی سر کرنے گئے تھے اور برفانی تودہ میں دب جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔