شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ہوائی جہاز دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہو گیا
پیر 9 مارچ 2015 12:16
لندن/ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ہوائی جہاز پیر کو دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سولر امپلس 2 نامی یہ جہاز اگر اس کوشش میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے ابوظہبی سے روانہ ہوا اور پہلے مرحلے میں عمان سے ہوتا ہوا بھارت پہنچے گااور اگلے پانچ ماہ کے دوران یہ مختلف براعظموں سے گزرتا ہوا دنیا کے گرد اپنی چکر پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔
ایک نشست والے جہاز کو سوئٹززلینڈ کے دو پائلٹ آندرے بوریش برگ اور برتروں پیکارڈ وقفے وقفے سے اڑائیں گے اور یہ پرواز کے دوران جہاز کو مختلف شہروں میں روکیں گے تاکہ جہاز کو درکار مرمتی کام کیا جا سکے اسی دوران ماحول دوست ٹیکنالوجی کی تشہیر بھی کی جا سکے۔(جاری ہے)
سولر امپلس کے سی ای او نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خاص جہاز ہے اور ہمیں بڑے سمندروں کے اوپر سے گزرنا ہے ہمیں ہو سکتا ہے کہ اس کی پرواز کو مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں جاری رکھنا پڑے اور یہ ایک بڑا چیلنج ہو گا اور ہمارے پاس چین کے اوپر سے گزارنے میں اگلے دو ماہ ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہو گی۔
شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز کے منصوبے نے پہلے ہی متعدد ریکارڈ بنا رکھے ہیں جس میں 2013 میں امریکہ کو عبور کرنا شامل تھا تاہم دنیا کے گرد چکر لگانا ایک بالکل مختلف منصوبہ ہے۔مقصد کیلئے سولر امپلس ون کے مقابلے میں ایک بڑا جہاز سولر امپلس ٹوتیار کیا گیا ۔نئے شمسی جہاز کے پروں کی لمبائی 72 میٹر ہے اور جمبو جیٹ کے مقابلے میں بڑے ہیں اور اس کا وزن صرف 2.3 ٹن ہے۔ اس کا کم وزن کامیابی کے حوالے سے اہم ہو گا۔شمسی توانائی حاصل کرنے کیلئے پروں پر 17 ہزار سولر سیلز نصب ہیں اور توانائی کو جمع کرنے کیلئے لیتھیئم بیٹریاں بھی نصب ہوں گی جس کی مدد سے جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے گا۔بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کیلئے رات کی پرواز انتہائی اہم ہو گی کیونکہ اس کی اوسط رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔جہاز میں پائلٹ کے کاکپٹ کا سائز بھی بہت کم ہے اور یہ 3.8 کیوبک میٹر ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو جسمانی مشکلات کا سامنا بھی ہو گا۔پرواز کے دوران پائلٹ کو وقفوں سے صرف 20 منٹ کی نیند لینے کی اجازت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.