قومی ٹیم فتوحات کیلئے راستے پر گامزن ہوگئی ، خدارامیڈیا ایسی خبریں نہ پھیلائے جس سے حوصلے پست ہوں وقار یونس
پیر 9 مارچ 2015 15:07
ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم فتوحات کیلئے راستے پر گامزن ہوگئی ہے ، خدارامیڈیا ایسی خبریں نہ پھیلائے جس سے ٹیم کے حوصلے پست ہوں، ٹیم کو مددکی ضرورت ہے،ہم پاکستانی اور محب وطن ہیں ،قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔پیرکو یہاں غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے وقاریونس نے کہاکہ گرین شرٹس بروقت فارم میں آگئے ہیں، ورلڈ کپ کے فاتح کے بارے میں پیشگوئی مشکل ہے، یہ بدستور اوپن ایونٹ اور اس میں کوئی بھی ٹیم فاتح ہوسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں بولرز اچھا پرفارم نہیں کرپائے لیکن اب ردھم میں آگئے ہیں۔ بھارت سے ورلڈ کپ میں کبھی نہ جیت پانے کے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں کیا ہوا اور ٹیمیں کیوں ہاریں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے لیکن اس بار بھارت کو آسٹریلیا میں ایونٹ کے آغاز سے دو ماہ قبل ہی ڈیرے ڈال دینے کا کافی فائدہ ہوا، میں اس حوالے سے کوئی بہانہ نہیں بنا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارتی ٹیم کو یہاں پر ٹیسٹ اور ٹرائنگولر سیریز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا جبکہ ہمیں تیار ہونے کا مناسب موقع نہیں ملا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.