پیڈمک 3سے 5اپریل کے دوران ایکسپو سنٹر لاہور میں پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرے گی‘ایس ایم تنویر
پیر 9 مارچ 2015 16:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پیڈمک 3سے 5اپریل کے دوران ایکسپو سنٹر لاہور میں پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرے گی، اس نمائش کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیڈمک اس سے قبل انڈسٹریل ایکسپو 2014کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے اور اس سال مزید تیاری کے ساتھ بڑے پیمانے پر نمائش منعقد کی جائے گی جس میں لگ بھگ 160مقامی، بین الاقوامی کمپنیوں ، ان کے نمائندگان اور مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
نمائش کا ایک بڑا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ نمائش کے موقع پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ یہ نمائش دنیا بھر کو پنجاب کی صنعتی قوت سے آگاہ کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی اور تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آئیں گے۔نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں بشمول آٹوانڈسٹری، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور الیکٹرانک انڈسٹری بھی اپنے سٹال لگائیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.