آصف علی زرداری سے نو منتخب سینیٹر حاجی محمد یوسف بادینی کی ملاقات،
سابق صدر نے سینٹ کے انتخابات میں پارٹی کی بھر پور کامیابی پر مبارکباد دی
پیر 9 مارچ 2015 22:46
اسلام آباد ، کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) بلوچستان سے منتخب ہونے والے نو منتخب سینیٹر حاجی میرمحمد یوسف بادینی کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ،سینٹ کے انتخابات میں پارٹی کی بھر پور کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔
(جاری ہے)
نو منتخب سینیٹر حاجی میر محمد یوسف بادینی منگل کے روز اسلام آباد میں سابقہ صدر و پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کے گھر میں ملاقات کی ملاقات میں سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے ملاقات میں سابقہ صدر نے حاجی یوسف بادینی کو دوبارہ سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی بعدازاں سینیٹر حاجی یوسف بادینی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں آزاد حیثیت سے سینٹ کا رکن ضرور منتخب ہوا ہوں مگر میں پیپلز پارٹی کے بنیادی رکن ہوں میرے لئے پارٹی اصل اثاثہ ہے اور ہمیشہ کی طرح آج بھی میں پارٹی کے تمام فیصلوں کا پابند ہوں پہلے کی طرح آج بھی میں اپنی تمام خدمات پارٹی قیادت کے حوالے کرتا ہوں سینٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمیں سمیت تمام امور پر پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں ان پر عمل کرونگا آصف علی زرداری سے ملاقات پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کے لئے تھا جبکہ انہوں نے مجھے بلوچستان سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری سیاست کا بنیادی مقصد پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کر کے انہیں خوشحال معاشرہ دینا ہے میں بلوچستان کے عوام اور ووٹ دینے والے معزز ممبران اسمبلی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے تین مرتبہ پہلے اور اب چوتھی مرتبہ ہماری خاندان اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.