پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجر بہ،
میزائل 2750کلو میٹر تک جوہری اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،صدر اور وزیراعظم کی سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد
پیر 9 مارچ 2015 23:50
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 2750کلو میٹر تک جوہری اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے میزائل کے تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین تھری میزائل کے تجربے کا مقصد زیادہ سے زیادہ رینج کے اس سسٹم کے ڈیزائن اور فنی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا ۔
بحیرہ عرب میں اس کامیاب تجربے کے موقع پر سٹرٹیجک پلانز ڈویژن ، سٹرٹیجک فورسز کے اعلیٰ افسران سمیت عسکری اداروں کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی عسکری قیادت کی مضبوطی کے حوالے سے اسے ایک اہم اور بڑا قدم قرار دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.