اداکار بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کوطویل عشق کے بعد منگنی کا خیال آگیا
منگل 10 مارچ 2015 12:13
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کو طویل عشق لڑانے کے بعد بالآخر منگنی کرنے کا خیال آہی گیا۔
(جاری ہے)
فلمی تقریب ہو یا کوئی نجی دعوت یا ہو کوئی پرفضا مقام بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کو ہمیشہ ہی ایک ساتھ دیکھا گیا اوراب طویل عشق لڑانے کے بعد آخرکار40 سالہ بریڈ لی کو اس تعلق کو کوئی رشتہ دینے کا خیال آہی گیا اورموصوف نے جب اپنی محبوبہ کو اپنے ان نیک خیالات سے آگاہ کیا تو 23 سالہ سوکی واٹر ہاوٴس بھی پھولے نہیں سمارہیں۔
واضح رہے کہ بریڈلی نے ہالی ووڈ اسٹار جینیفر اسپوسیتو سے دسمبر 2006 میں شادی کی تھی جو ایک سال بھی نہ چل سکی اور نومبر 2007 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پریمی جوڑے کی شادی کب ہوتی ہے اور دونوں کتنے عرصے تک اس رشتے کا پاس رکھتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.