حکومت صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی کے ساتھ ترقیاتی و تعمیر اتی منصوبہ جات پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،ضیاء اللہ آفریدی
منگل 10 مارچ 2015 19:09
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر و فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی و تعمیر اتی منصوبہ جات پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جن کی تکمیل سے عوام خاطر خواہ تبدیلی محسوس کریں گے ۔
ترقی یافتہ خیبر پختونخوا تحریک انصاف کا بنیادی ہدف ہے جس کے حصول کے لئے وہ تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے حاضرین کے مسائل بھی سنے اور اُن کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔(جاری ہے)
ضیاء اللہ آفریدی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوامی اُمنگوں کی ترجمان تحریک انصاف اپنے تبدیلی کے مشن پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ پشاور میں جاری میگا پراجیکٹس اور دیگر تعمیراتی کاموں سے وقتی طور پر عوام کو قدر ے مشکلات کا سامنا ہے تاہم اُن کی تکمیل سے پشاور شہر کی کھوئی ہوئی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی ۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ اگر ماضی میں اس طرف مناسب توجہ دی گئی ہوتی تو آج عوام کو ان مشکلات کا سامنا نہ ہوتا یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بلاتاخیر تعمیر اتی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر میں عرصہ دراز سے موجود تجاوازت کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہے جسے پشاور کے دوسرے علاقوں تک وسعت دی جائے گی تاکہ اس سلسلے میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.