انجمن آرائیاں کے رہنماؤں کا سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے عمر کوٹ کا دورہ
بدھ 11 مارچ 2015 13:43
کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) انجمن آرائیاں کے رہنماؤں نے سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے عمر کوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن آرائیاں سندھ کے رہنماؤں پرویز آرائیں اور نصیر آرائیں نے 22 مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والے سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع عمر کوٹ کے مختلف شہروں کنری، عمر کوٹ، نبی سر، سامارو، پتھورو اور ٹالہی سمیت گاؤں گوٹھوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر انجمن آرائیاں کے مقامی رہنما محمد حنیف آرائیں، ڈاکٹر ندیم آرائیں اور محمد سلیم آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پرویز آرائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 مارچ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والا سندھ آرائیں کنونشن ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انجمن آرائیاں خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے اور اس کو مزید وسعت دی جائے گی۔
محمد حنیف آرائیں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران انجمن آرائیاں کی جانب سے ایک بڑی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنری ضلع عمر کوٹ سے کنونشن میں سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ شرکت کرے گا۔ صوبائی رہنماؤں نے ظفر اقبال آرائیں سے ان کی الدہ اور حاجی میاں محمد سلیم سے ان کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.