چینی کمپنی کی طرف سے توانائی کے شعبے میں100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ‘ ناصر حمید خاں
بدھ 11 مارچ 2015 17:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ممبرفیڈریشن آف چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے چینی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 100ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع بھی مہیا ہونگے۔
ناصر حمید خاں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سے حکومت کی بجلی بحران کے خاتمہ میں سنجیدہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا۔(جاری ہے)
صنعتیں کااپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کرنے سے بیرون ممالک میں برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی مہیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بیرونی انحصار کی بجائے ملک میں دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کرے جن میں کالا باغ ڈیم و دیگر ڈیم کی تعمیر انتہائی اہم ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے راہ ہموا رکرے تاکہ سستی اور وافر بجلی مہیا ہوسکے اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.