ایس پی ٹریفک شیخوپورہ رینج کا قصور کا دورہ ‘اپنا روز گار سکیم کے تحت کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے تربیتی کورس کا جائزہ لیا
بدھ 11 مارچ 2015 17:27
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)ایس پی ٹریفک شیخوپورہ رینج محمد اظہر گجر نے گزشتہ روز قصور کا اچانک دورہ ، پولیس لائن میں وزیر اعلیٰ پنجاب ”اپنا روز گار سکیم “کے تحت کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے تربیتی کورس کا جائزہ لیااور ٹریفک ملازمین کو خصوصی ہدایات دیں ۔اس موقع پر انکے ہمراہ قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک حاجی محمد رفیق ، انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ محمد اقبال اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔
ایس پی ٹریفک شیخوپورہ رینج محمد اظہرگجر نے تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امیدواران کی علمی و عملی تربیت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے حاضری کو یقینی بنانا اور تربیتی ٹیسٹ کو شفاف رکھنا اولین ترجیح ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو گاڑیوں کی فراہمی احسن اقدام ہے اس سے بے روز گاری میں نمایاں کمی آئے گی اور نوجوان نسل باعزت طریقے سے اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے میں اہم کردار ادا کر سکے گی ۔
انہوں نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔اس موقع پر انہوں نے امیدواروں سے ٹریفک آگاہی کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ ایس پی ٹریفک محمد اظہر گجر نے ٹریفک ملازمین کا دربار بھی لگایا اور انہیں خصوصی ہدایات دیں اور انکے مسائل بھی دریافت کئے ۔ انہوں نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کے ساتھ خوش سلوبی سے پیش آئیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں بدتمیزی اور بد اخلاقی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔بعد ازاں ایس پی ٹریفک نے نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا اور برانچ انچارج کو ہدایت کی کہ یہاں پرکسی قسم کی بدعنوانی اور کرپشن ناقابل برداشت ہو گی ۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.