کراچی ، دوا سازی کے بھارتی خام مال کی اسمگلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار
جمعرات 12 مارچ 2015 12:51
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) محکمہ کسٹمز کراچی نے کسٹمز لیب کی ملی بھگت سے دوا سازی کے خام مال کی منظم اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں غلط ڈسکرپشن کے ذریعے اینٹی بایوٹک میڈیسنز میں استعمال ہونے والے انتہائی مہنگے اور ممنوعہ خام مال کی اسمگلنگ میں ایک منظم اور بااثرگروہ ملوث ہے جس کی بیخ کنی کے لیے محکمہ کسٹمزاعلیٰ حکام اور کسٹمز کے تفتیشی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ کے بعد اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی نے بھی ایک نیا مقدمہ درج کرکے مس ڈیکلیئریشن کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کرنے والے گروہ کے اہم کارندے کو انتہائی ڈرامائی اندازمیں گرفتار کرلیا جس کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار شخص ہی دوا سازی کے مہنگے اور ممنوعہ خام مال کی منظم درآمدات کا ماسٹرمائنڈ ہے جس نے اس سے قبل کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے مقدمہ درج ہوتے ہی اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی تھی لیکن اپریزمنٹ ایسٹ میں اسی نوعیت کے قائم دوسرے مقدمے میں ملوث درآمدکنندہ کمپنی پیورانٹرپرائزکے مالک محمد علی چاندنا کو کسٹم حکام نے مزاحمت کے باوجود شہید ملت میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کرعدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.