بین الاقوامی منڈیوں میں چائے کیقیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ کینیا ء میں کم بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے چائے کے باغات تباہ۔ پاکستان میں بھی قیمتوں میں 120روپے فی کلو تک ریکارڈ اضافہ
جمعرات 12 مارچ 2015 14:21
ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) چائے کی بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ کینیا ء میں کم بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے چائے کے باغات تباہ۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چائے کی قیمتوں میں 120روپے فی کلو تک ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ چائے تاجران اور صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ۔ اس سلسلہ میں دنیا میں سب سے زیادہ اور معیاری چائے پیدا کرنے والا ملک کینیاء سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کینیا ء شہر موباسا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارشیں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے چائے کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اور انکی پیداوار غیر معمولی کمی ہونے کی وجہ ڈیڑھ ماہ کے اندر ایک ڈالر 20سینٹ یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق 120روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب کینیاء کی چائے خریدنے والے ممالک جن میں بھارت، مصر، برطانیہ، روس ، افغانستان اور پاکستان سر فہرست ہیں میں چائے کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کی وجہ سے مذکورہ ممالک میں قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جسکی وجہ سے ان ممالک کے چائے کے تاجران اور صارفین پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔
تاہم قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں چائے پینے والے صارفین میں کوئی کمی نوٹ نہیں کی گئی ۔ موسمیات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیاء میں بارشوں کی اوسط بڑھنے تک چائے کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.