ایک ساتھ تین اسٹار کھلاڑی ہلاک، فرانس میں سوگ
جمعرات 12 مارچ 2015 16:21
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ارجنٹائن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دَس افراد میں فرانس کے چوٹی کے تین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فرانس میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدارتی دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہلاک شدگان میں معروف خاتون کشتی ران فلورنس آرتھو، اولمپک خاتون پیراک کامی موفا اور باکسر الیکسی واسٹین بھی شامل ہیں۔
ان اسٹار کھلاڑیوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت بیونس آئرس سے 1100 کلومیٹر شمال میں واقع لا رِیوخا کے پہاڑی علاقے میں ہوا، جو اپنے خوبصورت مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ مرنے والے افراد ایک فرانسیسی ریئیلٹی شو کی شوٹنگ کے سلسلے میں ارجنٹائن کے اِس دْور دراز علاقے میں گئے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ پیر نو مارچ کی سہ پہر یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا۔
دونوں ہیلی کاپٹروں پر سوار افراد میں سے کوئی ایک بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ زمین سے بنائی جانے والی غیر پیشہ ورانہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر بظاہر ایک دوسرے کے آگے پیچھے پرواز کر رہے تھے، پھر غالباً اچانک اْن میں سے ایک ہیلی کاپٹر اپنے راستے سے ہَٹ کر دوسرے ہیلی کاپٹر کے سامنے آ گیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا کر نیچے زمین پر جا گرے۔فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے:”ہمارے ہم وطن فرانسیسیوں کی اچانک موت ہمارے لیے انتہائی اْداسی کا باعث بنی ہے۔“ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے فرانسیسی تفتیش کار ارجنٹائن روانہ ہو گئے ہیں۔جائے حادثہ پر موجود ایک مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ تمام دَس لاشیں ملبے میں سے برآمد کر لی گئی ہیں اور ایک صوبائی دارالحکومت میں لے جائی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کے علاوہ پرائیویٹ ٹی وی چینل ٹی ایف وَن کے ایڈونچر شو ’ڈراپڈ‘ کی عکس بندی میں مصروف کمپنی ’آلپ ٹی وی‘ کے متعدد ارکان بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب اس شو کی عکس بندی منسوخ کر دی گئی ہے اور پورا عملہ فرانس واپس آ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.