انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار
جمعرات 12 مارچ 2015 21:16
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار ہو گیا ۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.77روپے سے کم ہوکر 101.75روپے اور قیمت فروخت 101.82روپے سے کم ہوکر 101.80روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 102روپے سے بڑھ کر 102.10روپے اور قیمت فروخت 102.20روپے سے بڑھ کر 102.30روپے پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزروپے کے مقابلے یوروکی قدرمیں 50 پیسے کااضافہ ہوگیا جس سے یورو کی قیمت خرید 107.75روپے سے بڑھ کر 108.25روپے اورقیمت فروخت 108روپے سے بڑھ کر 108.50روپے ہوگئی تاہم 50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153.50روپے سے گھٹ کر 153روپے اورقیمت فروخت 153.75روپے سے گھٹ کر153.25روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو2پیسے کے اضافے سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.93روپے سے بڑھ کر 27.95روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.30روپے پربدستور برقراررہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.