آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل باب وولمر کی یادیں تازہ
جمعہ 13 مارچ 2015 14:33
ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان کے آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل باب وولمر کی یادیں تازہ ہوگئیں، ورلڈکپ2007 میں نو آموز ٹیم سے شکست کے اگلے روز ہیڈ کوچ ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم اتوار کو ورلڈ کپ کے اپنے اہم ترین مقابلے میں آئرلینڈ کا سامنا کررہی ہے، اسے کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے ہر صورت فتح درکار ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایسا ہی ایک ورلڈ کپ میچ 17 مارچ 2007 میں جمیکا کے سبائنا پارک میں کھیلا گیا، تب بھی گرین شرٹس کو اگلے راوٴنڈ میں رسائی کیلیے لازمی فتح درکار تھی لیکن پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آئرش سائیڈ نے7وکٹ پر ہدف حاصل کرکے حریف کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
اس میچ کے اگلے روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کے منہ سے خون بہہ رہا تھا جبکہ گرنے سے قبل الٹیاں بھی کی تھیں، یہ خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔(جاری ہے)
شروع میں جمیکا کے ڈپٹی پولیس کمشنر مارک شیلڈز نے وولمر کی موت کو قتل قراردیا۔ ان کا اور دیگر پولیس آفیشلز کا پاکستانی ٹیم اور آفیشلز کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیزرہا، نہ صرف انھیں شامل تفتیش کیا گیا بلکہ ڈی این اے ٹیسٹ تک لیے گئے تھے۔
اس وقت اس قسم کی بھی خبریں آئیں کہ سٹہ مافیا نے مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے وولمر کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ طویل تحقیقات کے بعد اتھارٹیز نے وولمر کی موت کو طبعی قرار دیتے ہوئے فائل بند کردی لیکن جس پراسرار انداز میں ان کا انتقال ہوا شاید اس کا راز کبھی نہیں کھل سکے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.