تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں،
عمران خان نے ہر اضلاع کی تنظیم کو اٹھارہ سال کی عمر کے نوجوانو ں کے شنا ختی اور ووٹ بنوانے کی ہدایت کر دی
جمعہ 13 مارچ 2015 23:33
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب تنظیم کے علاوہ ہر اضلاع کی تنظیم کو ہدایت کی ہے کہ جو نوجوان اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ان کے فوری طور پر شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ ان کا اپنے علاقوں میں فوری ووٹ بنائے جائیں تاکہ ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بری طرح شکست دی جا سکے۔
چنانچہ اس ہدایت کی روشنی میں پنجاب کے اضلاع کی تنظیموں نے اپنے نوجوانوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے نادرا کے دفاتر کا رخ کر لیا ہے۔ آن لائن کے سروے کے مطابق ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نہ صرف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی بلکہ مسلم لیگ ن کو بھی ٹف ٹائم دے گی۔(جاری ہے)
گو حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نظام میں تبدیلی کر دی ہے۔
اب ٹاؤن کی سطح پر بننے والے میونسپل اداروں کو ختم کر کے ضلع کونسل‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کا وہی نظام بحال کر دیا گیا ہے جو نواز شریف اور محمد خان جونیجو کے دور میں تھا۔ اس نظام کے تحت ضلع کونسل کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ہو گا اور میونسپل کارپوریشن کا میئر ڈویژن کے کمشنر کے احکامات پر عمل کرنے کا پابند ہو گا جبکہ اسی طرح تحصیل کی سطح پر میونسپلٹی کا چیئرمین اور ممبران بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے نگرانی میں کام کریں گے جبکہ جنرل مشرف کے دور میں ملک بھر میں بلدیاتی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا جو نظام بنایا گیا تھا اس کے تحت ضلع کا ناظم مکمل بااختیار تھاجبکہ ڈی سی او اور دیگر اداروں کے سربراہ اس ناظم کے احکامات ماننے کے پابند تھے اسی طرح ضلع کونسل کے ممبران کے ہونے والے اجلاس کو ضلعی اسمبلی کا درجہ دیا گیا تھا اور ضلع کا نائب ناظم اس اسمبلی کا سپیکر کہلاتا تھا مگر موجودہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نوجوانوں کا رویہ دیکھتے ہوئے پنجاب میں اچانک ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس نظام کو تبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات پنجاب سے نیا حکم نامہ جاری کرا دیا ہے جس کا مطلب پنجاب بھر میں منتخب ہونے والے کونسلر‘ میئر‘ ڈپٹی میئر‘ یونین کونسل کے چیئرمین تمام انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کے پابند ہونگے۔ آن لائن کو مزید معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو پنجاب بھر میں منتخب ہونے والے کونسلروں میں سے میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین ضلع کونسل‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل کے امیدوار نامزد کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی‘ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے الحاق کرنے کے بارے میں لائحہ عمل تیار کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.