یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس دیکر ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں ڈیوٹی فری برآمد کرنے کا جو موقع فراہم کیا ہے، اسلم معراج ‘ حاجی بشیر شاکر،
اس سے سالانہ تین ارب ڈالر کا اضافی ہو،صنعتکاروں ایکسپورٹروں اور دیگر صنعتی اداروں نے اس فائدہ سے محنت کشوں کو اس فائدہ سے محنت کشوں کو محروم کردیا ، سولہ اور سترہ مارچ کو فیصل آباد میں دو روزہ لیبر کانفرنس منعقد ہوگی ،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 14 مارچ 2015 21:14
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی جو سہولت فراہم کرکے ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں ڈیوٹی فری برآمد کرنے کا جو موقع فراہم کیا ہے اس سے سالانہ تین ارب ڈالر کا اضافی ہوگا مگر صنعتکاروں ایکسپورٹروں اور دیگر صنعتی اداروں نے اس فائدہ سے محنت کشوں کو اس فائدہ سے محنت کشوں کو محروم کردیا چنانچہ اس سلسلہ میں سولہ اور سترہ مارچ کو فیصل آباد میں دو روزہ لیبر کانفرنس منعقد ہوگی یہ بات لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسلم معراج ‘ حاجی بشیر شاکر اور بابا عبدالطیف ‘ طارق اعوان ‘ رانا طاہر اور ابوزر غفاری نے اس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2014 ء سے جی ایس پلس کی سہولت ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات فراہم کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مگر اس عملدرآمد کے بعد حکومت اور صنعتکاروں نے اس سکیم کو اپنے ذاتی مفادات تک محدود کر رکھا ہے جبکہ ملک بھر کے لاکھوں محنت کشوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ لہذا آئندہ کے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے فیصل آباد مین دو روزہ لیبر سوموار اور منگل کو منعقد ہوگی جس میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا ‘ ڈائریکٹر پاکستان انسٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کرامت علی ‘ ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب ڈاکٹر جاوید گل ‘ ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ تحسین احمد ‘ میڈم ام لیلی ‘ بشیر احمد شاکر اور دیگر مزدور رہنماء خطاب کریں گے۔
محنت کشوں نے اپنی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک موجودہ مہنگائی کے دور میں اور دیگر اداروں کو جس طرح سہولیات بہم پہنچا رہی ہے مگر محنت کشوں کو کا معاوضہ بڑھانے کی بجائے بلکہ ان کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا اور اس کی بھی اجرت نہین دی جارہی جبکہ قانون پار عملدرآمد کرنے کیلئے جو ادارے قائم ہیں وہ بھی صنعتکاروں اور بڑے بڑے ایکسپورٹروں کو مالی فائدہ پہنچاتے ہوئے محنت کشوں کا استحصال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مشترکہ تحریکوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ سترہ مارچ کو ملک بھر کے ہزاروں محنت کش فیصل آباد پریس کلب سے چوک گھنٹہ گھر مزدور یکجہتی ریلی بھی نکالی جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتکاروں اور بڑے جاگیرداروں کو پابند کرے کہ وہ محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کم از کم تنخواہ کا جو حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کرائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یوایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، وزیر اطلاعات
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.