برینڈن ٹیلراب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے
اتوار 15 مارچ 2015 12:28
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) زمبابوے کے قائم مقام کپتان برینڈن ٹیلراب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے۔ ٹیلرنے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ایک سواڑتیس رنزبناکراپنے آخری میچ کو یادگار بنایا۔زمبابوے کے ٹیسٹ کپتان برینڈن ٹیلر نے بطورکول پاک پلیئرانگلش کاونٹی ناٹنگھم شائرسے تین سالہ معاہدہ کیاہے۔ جس کے تحت وہ مقامی پلیئر کی حیثیت سے کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔
اورآئندہ زمبابوے کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔آکلینڈ میں بھارت اورزمبابوے میچ ٹیلرکے کیریئرکا آخری بین الاقوامی میچ ہے۔جسے انہوں نے مسلسل دوسری سنچری سے یادگاربنایا۔ٹیلر نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ایک سواکیس رنزاسکورکئے تھے۔اسی میچ میں انہوں نے کیریئرکے پانچ ہزاررنز مکمل کرلئے۔(جاری ہے)
بھارت کے خلاف کیریئرکے الوداعی انٹرنیشنل میچ کو برینڈن ٹیلر نے ایک سودس بالز پرایک سواڑتیس رنز کی عمدہ اننگ سے یادگاربنایا۔
جس میں پندرہ چوکے اورپانچ چھکے شامل تھے۔ ٹیلر نیآخری انتیس بالز پرستررنز بنائے۔ برینڈن ٹیلر آٹھویں سنچری بناکرزمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریزبنانے والے بیٹسیمین بن گئے۔انہوں نے سابق کپتان ایلسٹر کیمبل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک سوسڑسٹھ ون ڈے میچوں میں انہوں نے پانچ ہزاردوسوپچاس رنزاسکورکئے۔جس میں آٹھ سنچریز اوربتیس ففٹیز شامل ہیں۔ وہ اینڈی فلاورچھ ہزارسات سوچھیاسی اور پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورچھ ہزارچھ سواکہتر رنز کے بعد زمبابوے کے تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.