کوئٹہ: انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے دوبارہ شروع، انتظامات مکمل،
تین روزہ مہم کے دوران صوبے کے 29اضلاع میں 24لاکھ 72ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
اتوار 15 مارچ 2015 14:17
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) بلوچستان کے 29اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم آ ج پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سیکورٹی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ میں انسداد پولیو کی قومی مہم ایک ہفتہ کیلئے موخر کردی گئی تھی۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران صوبے کے 29اضلاع میں 24لاکھ 72ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران چھ ہزار چار سو 98موبائل ٹیمیں، 789فیکسڈ سائیڈ، 311ٹرانزیٹ روٹس اور 1332 ایریا انچارج حصہ لیں گے۔
مہم میں افغان پناگزین کے بچوں کو بھی انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ کوئٹہ میں 4لاکھ 85ہزارسے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ایک ہفتے بعد پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں پہلا کیس قلعہ عبداللہ جبکہ دوسرا کیس لورالائی میں سامنے آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.