جمعیت علماء اسلام خداکی زمین پرخداکانظام لاناچاہتی ہے‘مفتی محمد رویس خان،
ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دیاجائے
اتوار 15 مارچ 2015 15:23
اسلام آباد+مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام خداکی زمین پرخداکانظام لاناچاہتی ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دیاجائے۔20مارچ سے 26مارچ تک ہفتہ تحفظ واستحکام پاکستان منایاجائے گا۔ آزادریاست میں بنیادی اہداف پرتوجہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کااظہارآل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے اجلاس منعقدہ راولپنڈی میں کیاگیا۔
اجلاس میں مولانامفتی محمدرویس خان ایوبی (میرپور) کو مزید پانچ سال کے لیے امیر،مولاناقاضی محمودالحسن اشرف (مظفرآباد) کو سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں جماعتی دستورکی ترامیم اور توثیق کرتے ہوئے اس کی اشاعت کابھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں چیئرمین قومی کشمیرکمیٹی مولانافضل الرحمن کی تحریک آزادی کشمیر، پاکستان میں قیام امن واستحکام، نفاذشریعت کی کوششوں کوبھرپور تحسین پیش کرتے ہوئے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے جملہ اراکین بالخصوص ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری ، درویش جمعیت مولاناعطاء الرحمن کوایوان بالاکارکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحہ پر جمع کرنے کو مولانافضل الرحمن کی کاوشوں کاثمر قراردیتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.