آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث عناصر کوعوام کے سامنے لایاجائے،شہداء فورم
پیر 16 مارچ 2015 17:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) شہدا و غازی فورم پشاور نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے آرمی پبلک سکول واقع میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے اور شہید بچوں کو نشان حیدر دیا جائے بصورت دیگر وزیراعظم ہاؤس اورسپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیاجائیگا۔
(جاری ہے)
آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین پر مشتمل شہدا و غازی فورم نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 جو کہ ملک کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے ، اس دن عام تعطیل اور قومی پرچم سر نگوں رکھا جائے ۔
والدین نے کہا کہ انکے بچوں کے قتل میں ملوث اندرونی و بیرونی عناصر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں جسکا انہیں افسوس ہے ۔ والدین نے واضح کیا کہ جب تک انکے بچوں کے قاتل پھانسی کے پھندے تک نہیں پہنچتے اور انکے بچوں کو نشان حیدر نہیں دیا جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 19 مارچ 2015 کو وہ وزیر اعظم ہاوس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.