افغان مہاجرین کو انکی مرضی کے بغیر واپس نہیں بھیجا جائے گا، ویزا سمیت دیگر پابندیوں کو نرم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان آمد ورفت میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،افغانستان و پاکستان امن جرگہ دوبارہ تشکیل دیا جائے گا،عوامی سطح پر تعلقات سمیت دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا،سپیکر خیبر پختونخوا اسدقیصر اور افغان سفیر جانان موسی زئی کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ، مشترکہ اعلامیہ جاری
پیر 16 مارچ 2015 20:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) پاکستان اور افغانستان نے افغان مہاجرین کو انکی مرضی کے بغیر واپس نہ بھیجنے ، ویزا سمیت دیگر پابندیوں کو نرم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان آمد ورفت میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور پاک افغان امن جرگہ دوبارہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ پیر کو یہ فیصلہ افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر سے ملاقات میں کیاگیا جس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے سفیر نے اجلاس میں توجہ طلب بعض مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی ۔
ملاقات میں ان نکات پر اتفاق رائے ہوا ۔حکومت ان تمام افغان مہاجرین کو رجسٹر کرئے گی جن کی ابھی تک رجسٹریشن نہیں ہوسکی ۔(جاری ہے)
اس بارے میں دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افغان مہاجرین کو اس کی مرضی کے بغیر واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ ویزا سمیت دیگر پابندیوں کو نرم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان آمد ورفت میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
افغانستان و پاکستان امن جرگہ دوبارہ تشکیل دیا جائے گا۔ عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ تعلیم ،ریسرچ ،زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاؤن کو بڑھایا جائیگا۔خیبر پختونخوا اور افغانستان کے درمیان ،تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک میکنزم تیارکیا جائے گا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان مریضوں کو خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے گی۔ پاک افغان سرحد پر ایسے مریضوں کیلئے ایک ڈیسک قائم کیا جائیگا۔ افغانستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان بالخصوص اقتصادی تعاؤن کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔ پارلیمانی وفود بالخصوص خیبر پختونخوا اور افغانستان کے وفود کا تبادلہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں پاٹا کے مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی‘مریم نواز
-
گوادر: ایک اور حملہ، بلوچستان میں امن قائم کرنا مشکل کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.