بجلی بلوں کے بقایا جات کی وصولی کیلئے حیسکو کی جانب سے سانگھڑ میں آپریشن
منگل 17 مارچ 2015 13:53
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بجلی بلوں کے بقایا جات کی وصولی کیلئے حیسکو کی جانب سے سانگھڑ میں آپریشن کیا گیا جس میں بلوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر صارفین کے 250 کنکشن منقطع کردیئے گئے اور لاکھوں روپوں کی وصولی بھی کی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو نواب شاہ سعید احمد ڈاؤچ ایگزیکٹو انجینئرحیسکو ڈویژن سانگھڑ محمد مٹھل شیخ، ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن سانگھڑ اشوک کمار نے بجلی صارفین سے بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں ایریگیشن، ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ، ٹی ایم او سمیت دیگر سرکاری آفسوں وبجلی صارفین کے 250 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جبکہ لاکھوں روپے کی وصولی بھی کی گئی۔
اس ضمن میں ایکسیئن سانگھڑ محمد مٹھل شیخ نے بتایا کہ بجلی کے بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹے گئے ہیں۔ بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن جاری رہے گا، بجلی کے بقایا جات کی وصولی کیلئے مذکورہ افسران کے ہمراہ چیئرمین لیبر یونین شیر محمد نظامانی ودیگر بھی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.