سندھ ایمپلائزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)نے سال2013ء کے دوران صنعتی و تجارتی اداروں سے سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کی مد میں 2ارب40کروڑ44لاکھ 25ہزار186 روپے وصول کئے
منگل 17 مارچ 2015 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سندھ ایمپلائزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)نے سال2013ء کے دوران صنعتی و تجارتی اداروں سے سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کی مد میں 2ارب40کروڑ44لاکھ 25ہزار186 روپے وصول کئے ۔ اس کے عوض تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین پر 1ارب86کروڑ 3لاکھ 57ہزار روپے خرچ کئے گئے جس میں علاج و معالجہ پر 1ارب80کروڑ64لاکھ 91ہزار روپے جبکہ کیش بینیفٹ کی مد میں 5کروڑ38لاکھ 66ہزار روپے ادا کئے گئے۔
یہ بات سیسی کی سالانہ رپورٹ 2012-13میں بتائی گئی۔ رپورٹ کمشنر سیسی محمدفاروق لغاری کو ایک تقریب میں ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈریسرچ نشاط زیدی نے پیش کی۔ رپورٹ میں ادارے کے تمام دفاتر کی سالانہ کارکردگی کو شعبہ تربیت و تحقیق کے اسٹیٹسٹیکل آفیسر عاصم ایاز نے چارٹس، گرافکس اور اعداد وشمار کی روشنی میں مرتب کیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سال 2012-13 کے دوران سوشل سیکورٹی اسکیم میں صوبے کے رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں کی تعداد 28ہزار29اور ان میں کام کرنے والے محنت کشوں کی تعداد 6لاکھ72ہزار427رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیسی کی ڈسپنسریوں میں 11لاکھ 31ہزار531جبکہ سیسی کے پانچ ہسپتالوں میں9لاکھ15ہزار831تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کا علاج کیا گیا، 27ہزار804 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 1لاکھ95ہزار579محنت کشوں اور ان کے لواحقین مریضوں کو خصوصی معالجین کے پاس ریفر کیا گیا۔ کمشنر سیسی نے شعبہ تعلقات عامہ تربیت و تحقیق کی کارکردگی اور اسٹیٹسٹیکل آفیسر عاصم ایاز کی صلاحیتوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.