ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ نے ’’چوکر ‘‘کا ٹیگ اتار پھینکا
بدھ 18 مارچ 2015 14:08
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015 ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کا کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور اسکی پوری ٹیم محض 133رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا 45، تھریمانے 41اور میتھیوز 19رنز کے ساتھ ڈبل فگر میں داخل ہونے والے بلے باز رہے ۔تجربہ کار بلے باز دلشان 0اور ممکنہ طور پر اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے 4رنز بنا سکے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 4،جے پی ڈومنی نے 3جبکہ مورکل ، ایبٹ اور سٹین نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ نے 134رنز کا ہدف 18اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔
جنو بی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 78اور فاف ڈوپلیسی 21رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ ہاشم آملا آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز تھے جو 16رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ مالنگا واحد وکٹ حاصل کر نے والے باؤلر تھے ۔ عمران طاہر کو انکی شاندار باؤلنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کوئی ناک آؤٹ میچ جیتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.