چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کیخلاف ثبوت پیش کر دیئے
بدھ 18 مارچ 2015 14:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن کی ملاقات ،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کے رینجرز کو دھمکیاں اور گزشتہ روز انکے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،کراچی میں امن وامان ،ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیر وپر رینجرز کا چھاپہ اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ الطاف حسین کے برطانیہ میں بیٹھ کر رینجرز کو دھمکیاں اور پاکستان میں گزشتہ روز درج ہونے والے مقدمہ پر بھی بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران الطاف حسین کے خلاف ثبوت بھی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کئے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کوبتایا کہ الطاف حسین لند ن میں بیٹھ کر پاکستانی حکام ،رینجرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کو لندن کی سرزمین سے پاکستان کو دھمکیاں اور بیان بازی سے روکا جائے۔
ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.