ایم کیو ایم دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے ،سینیٹر سسی پلیجو
جمعرات 19 مارچ 2015 17:27
بھٹ شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجونے کہا ہے کہ وضاحتوں کی بجائے ایم کیو ایم جرم قبول کرنیوالے دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجونے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے کو 'غیر ضروری' قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو صولت مرزا، بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ملزم پراپنے موقف کا اظہار ضرور کرنا چاہئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے سرچ آپریشن سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام رابطے میں تھے۔(جاری ہے)
پی پی سینٹر کا کہنا تھا کہ 'کراچی میں آئے روز سیکٹروں افراد دہشت گردی کی نظر ہو جاتے تھے جس کے سدباب کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجرز و پولیس کو کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا'۔
کراچی آپریشن میں تاخیر کے باعث شہر کی امن وا مان کی صورت حال خراب ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن اب سے بہت پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا۔سینٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورت کسی حد تک بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔بلاول اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے درمیان کسی بھی قسم کی ذاتی رنجش موجود نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.