صولت مرزا کا بیان حقیقت ہے، ایم کیو ایم کی تمام حقیقت کھول دی ہے،جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ
جمعرات 19 مارچ 2015 19:43
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ کے امیر وصوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ در محمد اخوندازادہ،ملک نادر خان،مولانا عبدالباقی حقیار،مولانا رنگین حقانی،ڈاکٹر عبدالستار،ڈاکٹر جان محمد،محمد عظیم خلجی،حمد اللہ خلجی،حافظ محمد عظیم بازئی اور مولانا عبدالقاہر بازئی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے صولت مرزا کا بیان ایک حقیقت ہے انکے بیان نے ایم کیو ایم کی تمام حقیقت کھول دی ہے انہوں نے کہا صولت مرزا کے بتائے گئے افراد اگرچہ اعلیٰ منسب والے کیوں نہ ہوں ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو ان کیخلاف سیاسی جماعتیں بھی حساب کریں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں افراد کی بوری بند لاشیں ملتی ہے ان کے تمام حساب لیں اور ان تمام افراد کے قاتلوں کا سراغ لگائیں انہوں نے کہا کہ سیاست نفاق کا نام نہیں بلکہ سیاست اسلامی رواداری اور اسلامی قوانین کے مطابق زندگی گزارنے کا نام ہے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے امن کو ممکن بنایا جائے اور تمام قاتلوں کا سراغ لگایا جائے جو بھی ملوث ہو ان کے نام لئے اور ان کیخلاف آواز اٹھائی جائے ورنہ عوام ایسی سیاسی جماعتوں کا حساب کریں جو اب بھی کراچی کے نظم ونسق میں خلل ڈالنے والوں کی جماعتوں کو نشان عبرت دلا کر ان سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے بیان کو اصل حقیقت سمجھ کر اپی پی پی اور ایم کیو ایم کیخلاف تحقیقات کی جائے اور ان جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.