میرے برے وقت میں ڈیوڈدھون نے ساتھ نہیں دیا ، گووندا
جمعہ 20 مارچ 2015 12:22
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار گووندا اور فلم ہدایتکار ڈیوڈ دھون جیسی جوڑی کی مثال کم ہی ملیگی جس نے درجنوں فلمیں ایک ساتھ کی ہوں۔
(جاری ہے)
اس اداکار اور ڈائریکٹر کی جوڑی نے راجا بابو،قلی نمبر 1،شعلہ اور شبنم،بڑے میاں چھوٹے میاں اورپارٹنر جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن آج کل دونوں سخت ناراض ہیں اور اس کا اظہار بھی کھل کر کررہے ہیں گووندا نے حال ہی میں رقص پر مبنی ٹی وی شو ڈی آئی ڈی سپر مومس کے لانچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا برا وقت چل رہا تھا اور فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو اس وقت ڈیوڈ نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
گووندا نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے ڈیوڈ کیساتھ ان کی بات چیت تک نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں ڈیوڈ کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا ،مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے بارے میں کوئی سوچتا ہے کہ آپ ان کی فلموں کے لائق نہیں ہو یا آپ ان کیلئے بوجھ ہو تو آپ کو ان سے امید نہیں رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ اور میرے درمیان جو محبت ہے وہ تو ہمیشہ رہے گی اور رہنا بھی چاہیے۔ آج کل ڈیوڈ اپنے بیٹے کی کامیابی کا لطف لے رہے ہیں اور ان کیلئے میں خوش ہوں لیکن میں ان کیساتھ کسی فلم کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.