کراچی، پاکستان علم و ادب شعور و آگہی اور کار ہائے نمایاں انجام دینے والوں سے لبریز ملک ہے،اظہر عباس ہاشمی
جمعہ 20 مارچ 2015 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان علم و ادب شعور و آگہی اور کار ہائے نمایاں انجام دینے والوں سے لبریز ملک ہے اور ساکنان شہر قائد کی جانب سے دنیا بھر میں اپنے ملک اورشہر کا نام روشن کرنے والی شخصیات کی پذیرائی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں یہ بات ساکنان شہر قائد کے روح رواں اظہر عباس ہاشمی نے کراچی جیم خانہ میں شہر قائد کی چار محترم شخصیات ڈاکٹر جمیل جالبی‘ ڈاکٹر اسلم فرخی ‘سرجن ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی اور محترمہ سعدیہ راشد کو اعزازات دینے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ان شخصیات کو نشان سپاس کیساتھ50 ہزار روپے کا چیک بھی ساکنان شہر قائد کی جانب سے پیش کیا گیا‘ ڈاکٹر جمیل جالبی ناساز طبیعت کی وجہ اور سعدیہ راشد اپنی مصروفیات بناء پر تقریب میں نہیں آسکی تھیں ان کے ایوارڈ دوسری شخصیات نے وصول کئے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اسلم فرخی نے کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے جب ہمارے عہد کے لوگوں کو سراہا جارہا ہے سرجن ادیب الحسن رضوی نے کہا کہ میں آج خود کو خوش قسمت تصور کررہا ہوں اور ایوارڈ دینے پر ساکنان شہر قائد کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ تقریب میں شریک سابق گورنر سندھ ڈاکٹر معین الدین حیدر نے کہا کہ جن کو ایوارڈ دیا گیا ہے ہم ان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں جن کے پیچھے ہم آنکھیں بند کرکے چل سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.