پاکستانی ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت
ہفتہ 21 مارچ 2015 18:49
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد گرین شرٹس مکمل سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ قومی ٹیم کے دورے سے قبل قومی کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر ایک سیکیورٹی ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی لیکن ممکنہ طور پر یہ دورہ محض رسمی ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم کو اجازت دے دی جائے گی۔
15 اپریل سے شروع ہونے والے اس دورے میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے سنیئر میڈیا منیجر رضا کچلو بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے حکومت کو تحفظات ہیں لیکن ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے رضامندی ظاہر کی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آنے دنوں میں ہم ایک سیکیورٹی ٹیم بھیجیں گے جو وہاں انتظامات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے ملے گی۔
دوسری جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو بھی پاکستانی حکومت کی رضامندی اور سیکیورٹی وفد کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میڈیا کمیٹی جلال یونس نے کہا کہ ہمیں اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق موصول ہو چکی ہے، ہم دورے کے شیڈول کو تین سے چار دن میں حتمی شکل دے دیں گے اور ڈھاکا، چٹاگانگ اور کھلنا میں میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بنگلہ دیش کی جانب سے متعدد بار دورہ پاکستان سے انکار کے بعد پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دورے کے منافع کا 50 فیصد دینے مطالبہ کیا تھا۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی شرط کو یکسر رد کر دیا تھا جس کے بعد دورہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا تھا کیونکہ پاکستان بھی ایسی صورت میں دورے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہا تھا۔ تاہم بعد میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کے مکمل اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی جس پر پاکستان نے بھی دورے پر آمدگی ظاہر کردی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.