ڈیپریشن کے شکار افراد کیلئے خوشخبری‘ دیپیکامدد کیلئے میدان میں آگئی
“لیو، لاف، لو فاوٴنڈیشن” کے ذریعے وہ ہر ایسے انسان کی مدد کرنا چاہتی ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہے
اتوار 22 مارچ 2015 11:10
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے شکار افراد کی مدد باقاعدہ ادارہ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون نے “لیو، لاف، لو فاوٴنڈیشن” کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا ہے، ادارے میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر اور ماہرین نفسیات لوگوں کو ڈپریشن سے جان چھڑانے میں مدد فراہم کریں گے۔
دیپیکا پڈوکون نے ادارے کے افتتاح کے لئے 21 مارچ کا دن منتخب کیا تھا کیونکہ گزشتہ برس اسی روز انہوں نے اپنے ڈپریشن کے علاج کے لیے پیشہ ورانہ مدد لی تھی۔ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بھارت کے عوام میں ذہنی صحت سے متعلق آگہی کی کمی ہے۔ “لیو، لاف، لو فاوٴنڈیشن” کے ذریعے وہ ہر ایسے انسان کی مدد کرنا چاہتی ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف خود کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کی وجہ سے ان کے لئے کام پر توجہ دینا مشکل ہو رہا تھا اور وہ اکثر رونے لگتی تھیں۔
اپنے ذاتی تجربے کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ انھیں اس بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ عام طور پر لوگ ذہنی بیماریوں کا ذکر کرنے میں’شرمندگی یا بدنامی‘ محسوس کرتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.