فوک میوزک دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے‘ شازیہ خٹک
ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے ،اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے
اتوار 22 مارچ 2015 11:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے،خوشی کی بات ہے کہ اب علاقائی موسیقی کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر میں بھی علاقائی اورصوفیانہ کلام بے حد مقبول ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس ملک میں جہاں میوزک انڈسٹری بہت زیادہ مضبوط ہے وہاں اپنے آپ کو منوایا ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میوزک انڈسٹری مشکلات سے گزر رہی ہے لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔
لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے البم تیار کرنے والے گلوکاروں کو رائیٹلی بھی نہیں مل رہی جبکہ ان میوزک البم غیر قانونی طریقہ سے ریلیز کیے جارہے ہیں۔شازیہ خٹک نے کہا کہ فوک میوزک تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ یہ دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے۔پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھی علاقائی موسیقی کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں اپنی موسیقی کے فروغ اور اسے بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.