امریکی فوجیوں کو دولت اسلامیہ کی آن لائن دھمکی
اپنے 100 کے قریب فوجیوں کو دی گئی آن لائن دھمکی کی تحقیقات کر رہے ہیں امریکہ
اتوار 22 مارچ 2015 12:08
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امریکہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ اپنے 100 کے قریب فوجیوں کو دی گئی آن لائن دھمکی کی تحقیقات کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہاکہ یہ دھمکی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے دی گئی ہے شدت پسند تنظیم سے منسلک ایک ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں سے انہیں ہلاک کر دینے کو کہا گیا ۔
یہ معلومات جاری کرنے والے گروپ نے بتایا کہ انھوں نے انٹرنیٹ سروز اور ڈیٹابیس ہیک کر کے یہ معلومات جمع کی ہیں امریکی حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ ڈیٹا ویسے ہی آن لائن دستیاب تھا۔پینٹاگون کے ایک اہلکار نے کہا کہ وہ اس پیغام کی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔(جاری ہے)
امریکی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کے نام اس فہرست میں ہیں ان کے اہل خانہ کو اس بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے۔
خود کو دولت اسلامیہ کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کروانے والے گروپ نے جن لوگوں کے پتے تصاویر اور نام جاری کیے ہیں ان کے بارے میں کہا گیاکہ انھوں نے تنظیم کے خلاف امریکی کارروائیوں میں حصہ لیا گروپ نے امریکہ میں مقیم اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آخری قدم اٹھائیں‘ اور ان افراد سے ’نمٹیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.