آسٹریلوی آل راوٴنڈر شین واٹسن کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے دیوانے ہوگئے،خوش قسمت ہوں کہ وہاب ریاض کی تیزرفتار گیندوں سے زخمی نہیں ہوا، وہاب ریاض کیلئے دل میں کوئی نفرت نہیں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،آسٹریلین آل راوٴنڈر شین واٹسن کا ٹویٹ،کوارٹرفائنل میں اچھے مقابلے کا مزہ آیا ، شین واٹسن شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،وہاب ریاض
اتوار 22 مارچ 2015 23:20
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) آسٹریلین ٹیم کے آل راوٴنڈر شین واٹسن کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے دیوانے ہوگئے اور قومی ٹیم کی شکست کے باوجود وہاب ریاض کے گن گاتے رہے۔
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کے لئے دل میں کوئی نفرت نہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیزرفتار بولنگ کے سامنے زخمی نہ ہونا خوش قسمتی ہے۔
دوسری جانب وہاب ریاض نے بھی شین واٹسن کو جواباً ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوارٹرفائنل میں اچھے مقابلے کا مزہ آیا اور شین واٹسن شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہاب ریاض نے سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلے پر کینگروز ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.