جمہو ریت کے تسلسل کیلئے سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں سے باہر نکالنا ہو گا‘ چوہدری محمد سرور
پیر 23 مارچ 2015 12:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)سابق گورنرپنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہو ریت کے تسلسل کیلئے سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں سے باہر نکالنا ہو گا، ایم کیو ایم کو نائن زیرو پر چھاپے پر ناراض نہیں ہونا چاہیے ،سکیورٹی اداروں کو میرے گھر پر بھی چھاپے کا حق ہے،ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا کریمنل جسٹس ناکام ہوچکا ہے،جوڈیشل کمیشن عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو بے نقاب کر دے گا،موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا ،تحر یک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔
آرائیں کنونشن سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی شفاف تحقیقات جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں ہے کیونکہ کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ وہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارے ،جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو نگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی ایک جما عت یا فرد نہیں پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مسئلہ ہے اور پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز بھی دہشت گرد ہیں اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ایم کیوایم کو نائن زیر وپر ر ینجرزکے چھاپے پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کو جرائم پیشہ لوگوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا کریمنل جسٹس ناکام ہوچکا ہے اس میں پریشانی کی بات ہے کہ ہمارا نظام ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ غیر معمولی حالات میں فوجی عدالتیں بنائی ہیں اب ہونا یہ چاہیے کہ ہم اپنے عدالتی اور پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں ۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.