دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کا ترجمان ہے، علامہ ریاض حسین شاہ
پیر 23 مارچ 2015 13:14
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کا ترجمان ہے، علماء مشائخ اہلسنت دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک افواج کے ساتھ ہے، ملک میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وہ نیشنل پریس پینل کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے ان کے ہمراہ مرکزی رہنما مفتی محمد عارف سعیدی، علامہ محمد اکرم سعیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام کے فوری بعد اگر ملک میں نظام مصطفی نافذ کردیا جاتا تو آج یہ کٹھن وقت دیکھنا نہ پڑتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس آج ملک بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے، آج وطن کو امن، استحکام، اتحاد، یکجہتی، معاشی معیست کی مضبوطی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان ملک گیر انٹرنیشنل سطح پر درود وسلام پڑھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے کیونکہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اولیاء کرام بزرگان دین صوفیا کرام کی دھرتی ہے جنہوں نے امن محبت پیار کا درس دیا ہے لیکن چند مفاد پرست نے سندھ کی سرزمین کو سیاسی وذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرکے صوبے میں نفرتیں پھیلانے کی کوششیں کیں مگر اولیاء کرام اور بزرگان دین سے عقیدت رکھنے والے سندھ میں کبھی بھی نفرتوں کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ انہوں نے خیرپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.